Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا اعلان

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار گیلانی نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سید افتخار گیلانی نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد کشمیر میں جاری 100 روزہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت سے آگاہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان حقِ خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کے حالیہ دورے پر بھی شہباز شریف سے اظہارِ تشکر کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More