Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

 مریم نواز کی بابا گورونانک کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گورونانک کے جنم دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابا گورونانک کی تعلیمات امن، محبت، مساوات اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ مت کے بانی بابا گورونانک کی بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بابا گورونانک نے مذہبی اختلافات سے بالاتر ہو کر رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کا پیغام دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ مساوات اور انصاف بابا گورونانک کی تعلیمات کے بنیادی اصول ہیں، جن پر عمل کرکے معاشرے میں محبت، امن اور باہمی احترام کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سکھ مت کے مقدس ترین مقامات کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے، جبکہ حکومت پنجاب سکھ یاتریوں کو مذہبی مقامات پر حاضری کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اہل پنجاب اپنے سکھ بہن بھائیوں کی میزبانی پر فخر محسوس کرتے ہیں، بابا گورونانک کا پیغام آج بھی مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو قریب لانے اور معاشرے میں رواداری کے فروغ کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More