لاہور: پاکستان کے خلائی سفر میں اہم پیشرفت پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، چینی خلائی مشن شین ژو 24 کے ذریعے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی خلا میں روانگی پر عوام نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس تاریخی موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی خلا باز کی خلائی سفر میں شرکت پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہے اور اس کامیابی سے پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص مزید اجاگر ہوگا۔
عوام نے کہا کہ محمد ذیشان علی کی یہ کامیابی نوجوان نسل کو بڑے خواب دیکھنے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دے گی۔
شہریوں کے مطابق خلائی مشن میں پاکستان کی نمائندگی پاک چین دوستی، باہمی اعتماد اور سائنسی تعاون کی مضبوط عکاسی کرتی ہے۔