Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

شہریار منور پہلے سے زیادہ خوبصورت کیسے دکھائی دینے لگے؟ ڈاکٹر نے بتا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار شہریار منور کے چہرے میں مبینہ تبدیلیوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، ایک ماہر ڈاکٹر نے ان کی پرانی اور نئی تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے ممکنہ کاسمیٹک تبدیلیوں کی نشاندہی کر دی۔

نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے نئے پاکستانی ڈرامے میں ابوبکر کا کردار ادا کرنے والے شہریار منور ان دنوں اپنی جاندار اداکاری اور پرکشش شخصیت کے باعث مداحوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ایستھیٹک فزیشن ڈاکٹر عمارہ سعد ہاشمی نے انسٹاگرام پر اداکار کی پرانی اور حالیہ تصاویر کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے چہرے میں نظر آنے والی تبدیلیوں پر تبصرہ کیا۔

ڈاکٹر عمارہ نے شہریار منور کی ناک کی ممکنہ سرجری اور چہرے پر فلرز کے استعمال کا امکان ظاہر کیا، ساتھ ہی ان کی موجودہ شخصیت اور نئے انداز کو بھی سراہا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ شہریار منور پہلے سے زیادہ خوبصورت دکھائی دیتے ہیں، جبکہ دیگر نے ان کی ظاہری شکل کے بجائے اداکاری کو زیادہ اہم قرار دیا۔

کچھ صارفین نے چہرے میں آنے والی تبدیلیوں کو بڑھتی عمر کا قدرتی اثر بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ شہریار منور نے تاحال کسی کاسمیٹک سرجری یا فلرز کے استعمال کی تصدیق نہیں کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More