Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ ضروری ہے، ایران

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات ایرانی 7 نکاتی تجویز کی بنیاد پر ہوں گے، اب فیصلہ واشنگٹن نے کرنا ہے، ایران کے مطالبات واضح اور منطقی ہیں۔

تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ آئندہ چند روز میں ایران کی 7 نکاتی تجویز پر عمل درآمد کا امکان موجود ہے، کسی بھی معاہدے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ اور ایرانی مطالبات کی منظوری ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا گزشتہ دو برس کے دوران سفارتی حل پیش کرنے میں ناکام رہا ہے بلکہ اس نے سفارتی عمل کو نقصان بھی پہنچایا ہے۔

ایرانی ترجمان نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر امریکی دباؤ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکام کے خلاف قانونی کارروائیوں کے باعث عدالت کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

اسماعیل بقائی نے اسرائیل کو مغربی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں میں شدت آ رہی ہے، جبکہ بے گھر افراد کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں رکاوٹیں ان کی مشکلات مزید بڑھا رہی ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری اور یورپی ممالک پر غزہ کی صورتحال کے حوالے سے بے حسی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کو محض اعداد و شمار سمجھنا اور مظالم کو معمول تصور کرنا انتہائی خطرناک رجحان ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More