Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

راولپنڈی: عاصم منیر سے چینی وزیر کی ملاقات، پاک چین سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شنگ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی وزیر لیو ہائی شنگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں ان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی سلامتی کی بدلتی صورتحال اور پاکستان چین دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے ہر موسم میں آزمودہ پاک چین سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اور آزمودہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ سطح پر مسلسل رابطوں، ادارہ جاتی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چینی وزیر لیو ہائی شنگ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے دیرینہ سٹریٹجک تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم اور اعتماد کا اظہار کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More