Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ورلڈ کلچر فیسٹیول کے چھٹے روز ’انگلش اونلی‘ کی پیشکش، مزاحیہ مکالموں پر حاضرین کے قہقہے

 کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول 2026 کی سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں چھٹے روز کامیڈی تھیٹر پلے ’انگلش اونلی‘ پیش کیا گیا، جس نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

معروف مصنفہ شہناز ٹوسی کے تحریر کردہ اس ڈرامے کی ہدایات اور موافقت اواب فرحت نے کی، جبکہ اس کی ٹیگ لائن ’’Mind Your Language or Not‘‘ رکھی گئی۔

اردو اور انگریزی زبان میں پیش کیے جانے والے اس ڈرامے کی کہانی کراچی کی ایک انگلش کلاس کے گرد گھومتی ہے، جہاں چار طلبہ انگریزی زبان سیکھنے کے لیے مختلف کوششیں کرتے نظر آتے ہیں۔

پلے میں طنز و مزاح کے ذریعے زبان کی اہمیت، انفرادی شناخت اور خوابوں کی تکمیل کے لیے درپیش مشکلات کو موضوع بنایا گیا۔

ڈرامے کے دلچسپ اور برجستہ مکالموں نے حاضرین کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا، جبکہ اردو اور انگریزی کے خوبصورت امتزاج کو بھی شائقین نے سراہا اور فنکاروں کو بھرپور داد دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] جانب فیسٹیول کے دسویں روز ’’آربٹ ڈانس بیٹل‘‘ کے آڈیشن راؤنڈ کا […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More