Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

 پشاور: وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

نئے نظام کے تحت پورے فیڈر کے بجائے انفرادی ٹرانسفارمرز کی سطح پر بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی، جس سے باقاعدگی سے بجلی کے بل ادا کرنے والے صارفین کو لوڈشیڈنگ میں خصوصی ریلیف مل سکے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے توانائی مسائل کے مستقل حل کیلئے وفاقی اور صوبائی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں جاری طویل لوڈشیڈنگ اور عوام کو درپیش مشکلات کا معاملہ اٹھایا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری، وفاقی وزیر پٹرولیم، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور چیف سیکرٹری صوبہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر بجلی کی فراہمی بہتر بنانے اور توانائی کے مسائل حل کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے مطالبہ کیا کہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھا جائے اور عوام کو بجلی کی فراہمی میں ریلیف دینے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں وفاقی حکومت اور صوبائی قیادت نے خیبرپختونخوا میں توانائی کے مسائل کے حل اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] اور قابلِ مذمت اقدام ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More