اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ تین قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور کر لی ہیں، جن کا تعلق جوہری ہتھیار نہ رکھنے والی ریاستوں کے لیے سلامتی کی ضمانتوں، علاقائی اسلحہ کنٹرول اور اعتماد سازی کے اقدامات سے ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کے امور سے متعلق جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ قراردادوں کی منظوری دی۔ یہ قراردادیں ان شعبوں میں پاکستان کی دیرینہ سفارتی کوششوں کے لیے عالمی برادری کی مسلسل حمایت کی عکاسی کرتی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق قرارداد بغیر ووٹنگ کے منظور کی گئی، جبکہ علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول کی قرارداد کو 180 ووٹوں کی بھاری اکثریت حاصل ہوئی۔
اس سے قبل پاکستان کی پیش کردہ تیسری قرارداد، جس میں جوہری ہتھیار نہ رکھنے والی ریاستوں کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کی دھمکی کے خلاف مؤثر بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کے انتظامات کا مطالبہ کیا گیا تھا، 122 ووٹوں سے منظور ہوئی۔ قرارداد کے خلاف کسی ملک نے ووٹ نہیں دیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ میں روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول، اعتماد سازی اور علاقائی تخفیف اسلحہ جیسے اہم معاملات پر اقدامات کی قیادت کرتا آ رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور اسلحہ کنٹرول کا موجودہ نظام کمزور ہو رہا ہے، یہ قراردادیں
[…] اقوام متحدہ کے عہدیدار نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان اہم تزویراتی آبی گزرگاہوں میں جاری کشیدگی کے نتائج عالمی امن و سلامتی کے لیے انتہائی تشویش ناک ہوسکتے ہیں […]
[…] اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 2 ارب 10 کروڑ افراد محفوظ طریقے سے فراہم کیے جانے والے پینے کے پانی سے محروم ہیں، جبکہ 3 ارب 40 کروڑ افراد کو صفائی اور نکاسی آب کی مناسب سہولیات دستیاب نہیں۔ […]