Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ورلڈ کلچر فیسٹیول 2026: امریکی موسیقاروں کی میوزک ورکشاپ، پولش آرٹسٹ کی فائن آرٹس تربیت

 کراچی:   آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام تیسرا ورلڈ کلچر فیسٹیول 2026 مختلف ثقافتی اور فنکارانہ سرگرمیوں کے ساتھ بھرپور انداز میں جاری ہے، فیسٹیول کے نویں روز امریکی موسیقاروں اور پولینڈ کی معروف آرٹسٹ نے خصوصی ورکشاپس کا انعقاد کیا۔

فیسٹیول کے دوران امریکا سے تعلق رکھنے والے معروف موسیقار رضوان جگانی اور پیانسٹ سولٹو کی جانب سے میوزک ورکشاپ منعقد کی گئی، جس میں موسیقی کے طلباء اور مختلف فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ورکشاپ میں امریکی فنکاروں نے شرکاء کو چیمبر میوزک میں ہم آہنگی، توازن اور موسیقی کی باریکیوں سے متعلق خصوصی تربیت فراہم کی، جبکہ اپنی شاندار موسیقی کی پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ بھی کیا۔

شرکاء نے امریکی موسیقاروں کی صلاحیتوں اور پرفارمنس کو خوب سراہا، ورکشاپ کے اختتام پر طلباء اور فنکاروں نے مہمان موسیقاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اسی روز فیسٹیول کے لابی ایریا میں فائن آرٹس ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والی معروف آرٹسٹ نے طلباء اور شرکاء کو فنون لطیفہ کی مختلف تکنیکوں سے روشناس کرایا۔

پولش آرٹسٹ نے رنگوں اور کاغذ کے ذریعے امن، سکون اور مثبت پیغام اجاگر کرنے کے عملی طریقے بھی سکھائے، جبکہ آرٹس کونسل کے طلباء اور نوجوان فنکاروں نے ورکشاپ میں بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے عملی مشقوں میں حصہ لیا۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنون لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا سب سے مؤثر ذریعہ ہے، رنگ، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے لوگوں تک مثبت پیغام پہنچایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو سب سے زیادہ امن کی ضرورت ہے اور آرٹ کے ذریعے معاشرے میں محبت، برداشت اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More