Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بختیار آباد ڈومکی، گورنمنٹ ہائی اسکول میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح

 بختیار آباد: صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان چیف سردار کوہیار خان ڈومکی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بختیار آباد ڈومکی میں جدید آئی ٹی لیب کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں میر سیف اللہ خان ڈومکی، ایم ایس سبی ڈاکٹر جہانزیب گشکوری، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لیاقت علی لغاری، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سعید احمد سیلاچی، یونین کونسل چیئرمین بختیار آباد اکبر سولنگی، ہیڈ ماسٹر حاجی خان اور نبی بخش ڈومکی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید آئی ٹی لیب کے قیام سے طلبہ کو کمپیوٹر اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں روایتی تعلیم کے ساتھ جدید سائنسی علوم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے واقفیت بھی ناگزیر ہو چکی ہے۔ نوجوان نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More