Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بشنت کمار کے قتل پر صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی کا اظہارِ افسوس، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

 سبی: صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت بلوچستان سردار کوہیار خان ڈومکی نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے بشنت کمار کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ بشنت کمار کے قتل کے افسوسناک واقعے پر انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔ وہ اس دکھ کی گھڑی میں ہندو برادری اور متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اہم ذمہ داری ہے۔ سبی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سردار کوہیار خان ڈومکی نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے اور تمام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] موقع پر صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید آئی ٹی لیب کے قیام سے طلبہ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More