راولپنڈی (ویب ڈیسک): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم تنازعات اور سیکیورٹی چیلنجز
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران مسئلہ جموں و کشمیر، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل/التوا میں رکھنے اور افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی کے خطرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کے درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور امن کے فروغ پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستانی مسلح افواج کی خدمات اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے انتونیو گوتریس کی قیادت میں عالمگیر امن اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں اقوام متحدہ کے کردار کی تعریف کی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور یو این امن مشنز میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل اور عالمی امن کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا۔
[…] اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2026 کے وسط تک غزہ کی 82 فیصد عمارتیں یا تو شدید متاثر ہو چکی تھیں یا مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی تھیں۔ جنگ بندی معاہدے کے باوجود تباہ حال غزہ کی تعمیرِ نو کا کام تاحال شروع نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے لاکھوں بے گھر فلسطینی شدید موسم میں خیموں اور عارضی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ […]