Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سیالکوٹ: معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو اہلخانہ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار

 سیالکوٹ:   پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پولیس نے معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو نوجوان ریحان کے اہلخانہ کو مبینہ دھمکیاں دینے اور مقدمے میں صلح کے لیے دباؤ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق ملزم پر بھگدڑ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان ریحان کے لواحقین کو ہراساں کرنے اور مقدمے سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول ریحان کے بہنوئی کی مدعیت میں مسٹر پتلو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ نے واضح کیا کہ واقعے کی تحقیقات میرٹ پر کی جائیں گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کے مطابق مسٹر پتلو اس سے قبل درج مقدمے میں مقامی عدالت سے ضمانت حاصل کر چکے تھے، تاہم تازہ مقدمے میں گرفتاری کے بعد انہیں کل ڈسکہ کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ کے باعث دو افراد […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More