Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں بنانے کی تجویز

 لاہور: چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں بچوں کے تحفظ کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم کرنے اور چائلڈ پروٹیکشن سے متعلق آگاہی کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کر دی۔

اس حوالے سے سارہ احمد نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق سکولوں میں بچوں کی حفاظت کیلئے مؤثر اور جامع نظام متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں طلبہ، اساتذہ اور والدین پر مشتمل چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، جو بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کرنے، تحفظ کے مسائل کی نشاندہی اور متعلقہ اداروں تک بروقت شکایات پہنچانے کی ذمہ دار ہوں گی۔

سارہ احمد نے تجویز دی ہے کہ بچوں کو گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ، ذاتی حدود اور جسمانی تحفظ سے متعلق تعلیم بھی نصاب کا حصہ بنایا جائے تاکہ وہ نامناسب رویوں کو پہچان سکیں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں قابل اعتماد بڑوں کو آگاہ کر سکیں۔

مراسلے میں ڈیجیٹل تحفظ کی تعلیم شامل کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے، جس کے تحت طلبہ کو سائبر بلنگ، آن لائن ہراسگی، گرومنگ اور ڈیجیٹل استحصال سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کہنا ہے کہ بچوں کو سوشل میڈیا کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال، آن لائن پرائیویسی اور ڈیجیٹل فٹ پرنٹس کے بارے میں شعور دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انہیں حقیقی اور آن لائن دونوں ماحول میں محفوظ بنایا جا سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
6 تبصرے
  1. […] پنجاب نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ سرکاری دوروں کی وجہ سے طلبہ […]

  2. […]  پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پولیس نے معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو […]

  3. […] اور ایک گانا بھی پیش کیا گیا۔ فلم میں 1970 کی دہائی کے پنجاب کے ثقافتی ماحول، لوک موسیقی اور پنجابی تھیٹر کے سنہری […]

  4. […]  پنجاب میں انفراسٹرکچر کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت سامنے […]

  5. […] سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان کو نئے ڈریس کوڈ پر فوری عمل درآمد یقینی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More