Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پنجاب میں فالج کے مریضوں کے لیے بڑا اقدام، 40 اسٹروک سینٹرز فعال

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنرل ہسپتال لاہور میں اسٹروک کارڈز تقسیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فالج کے مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی اور ان کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور اس کی وزارتِ اعلیٰ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو فالج سے متعلق آگاہی فراہم کرنے اور مریضوں کے علاج کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ فنڈز کی کمی کے باعث کسی بھی مریض کا علاج نہیں رکنا چاہیے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ فالج اچانک حملہ کرتا ہے، اس لیے مریض کو بروقت طبی امداد فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ فالج کے علاج میں استعمال ہونے والے انجکشن کی قیمت تقریباً 3 لاکھ روپے ہے، جو غریب مریضوں کی پہنچ سے باہر ہے۔

مریم نواز شریف کے مطابق پنجاب کے 23 اضلاع میں 40 پرائمری اسٹروک سینٹرز فعال ہیں، جبکہ مزید 15 سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ کے دوران اسٹروک سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ مریضوں کو فوری علاج کی سہولت میسر آ سکے۔

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے، جبکہ ہر ڈویژن میں کینسر سینٹرز قائم کرنے کا منصوبہ بھی جاری ہے۔ سرگودھا میں جدید نواز شریف ہسپتال قائم کیا گیا ہے اور 20 اضلاع میں کیتھ لیبز بنائی جا رہی ہیں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں 10 کروڑ افراد کا علاج کیا گیا اور اتنے ہی افراد کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 16 ہزار بچوں کی دل کی سرجری بھی کی جا چکی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] اعلیٰ پنجاب نے پرویز الہٰی کے دور میں گجرات شہر کی صورتحال کا ذکر […]

  2. […] حوالے سے 27 اکتوبر 2026 کو بھارتی پنجاب اسمبلی نے بھی کرتارپور راہداری کھولنے کے حق میں […]

  3. […] چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں بچوں کے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More