Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

امریکا اور اسرائیل کی ایران پر ایک ہفتے تک فوجی کارروائی کی تیاری، ایگزیوس کا دعویٰ

 واشنگٹن: امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی حملوں کی تیاری کر رہے ہیں، جن کا دورانیہ ایک ہفتے تک ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ کارروائی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد کی جا سکتی ہے، جبکہ ایران پر حملوں میں ایرانی قیادت، توانائی کے شعبے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ایگزیوس کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر اور امریکی کمانڈر بریڈ کوپر کے درمیان بھی حملوں کی تیاری کے حوالے سے رابطہ ہوا ہے۔

دوسری جانب قطر، پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ثالث ایران کو متاثرہ جوہری تنصیبات تک معائنہ کاروں کو رسائی دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس کے بدلے امریکا کی جانب سے ایران پر عائد بعض پابندیوں میں نرمی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ تاہم، مجوزہ فوجی کارروائی اور سفارتی کوششوں کے حوالے سے رپورٹ میں بیان کردہ تفصیلات تاحال ممکنہ منصوبوں اور دعوؤں پر مبنی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More