Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

انڈر 19 ایشیا کپ: نیپال کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ

 عمان: انڈر 19 ایشیا کپ کے بارہویں میچ میں نیپال نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمان کے الامیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے مقابلے کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر علی رضا کی جگہ محمد حذیفہ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

علی رضا اب انجری کا شکار ہونے والے عاکف جاوید کے متبادل کے طور پر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں ایمرجنگ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

گروپ اے میں شامل دفاعی چیمپئن پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، جبکہ نیپال کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔

گروپ اے کے دوسرے میچ میں آج بھارت اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، اس مقابلے کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گی۔

دوسری جانب گروپ بی سے افغانستان 6 پوائنٹس اور سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More