ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملہ: پاکستان کی شدید مذمت، سعودی عرب کی سلامتی اور سالمیت کے لیے کامل حمایت کا اعادہ
اسلام آباد: پاکستان نے ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی باغیوں کے تازہ ترین دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری الگ الگ بیانات میں اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ قرار دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور کامل صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور ملکی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی پر مبنی ان پرتشدد اقدامات کو فوری روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
وزیراعظم نے مشترکہ دفاعی معاہدے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے
پاکستان، سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، دینی اور دفاعی وابستگی ہر آزمائش کے وقت مزید مضبوط اور مستحکم ہوتی ہے۔
پاکستانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ رسمی بیان میں شاہ خالد ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کو دہشت گردی کی سنگین کارروائی قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے بالخصوص غیر فوجی اور شہری انفراسٹرکچر کو مسلسل نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک اور ناقابلِ برداشت ہے۔
دفترِ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل اور غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اور عالمِ اسلام و عالمی برادری کو اس قسم کے جارحانہ اقدامات کی بلا مشروط مذمت کرنی چاہیے۔
[…] سعودی سول ڈیفنس کے مطابق میزائل کے ٹکڑے گرنے کے باعث جانی نقصان کے ساتھ املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ […]