جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیاں بند کرے اور تنازعات کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کا راستہ اپنائے۔
سعودی ولی عہد کے ساتھ گفتگو کے دوران حوثی ملیشیا کے حملوں، بشمول ریاض ایئرپورٹ پر حملے، کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
فریڈرک مرز نے مطالبہ کیا کہ ایران اور حوثی ملیشیا کی جانب سے بحری ناکہ بندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں تاکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور بحری آمدورفت بحال کرنے کی راہ ہموار ہوسکے۔
گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور اس کے جرمنی میں توانائی کی قیمتوں پر پڑنے والے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔