Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

نئے صوبوں پر ریفرنڈم بھی فیصلہ کن نہیں ہوگا؟ رانا ثنا اللہ نے اہم بات کہہ دی

 اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس معاملے پر ریفرنڈم بھی کرایا جائے تو حتمی فیصلہ پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ تاحال پارلیمنٹ میں زیرِ بحث نہیں آیا، جب یہ معاملہ ایوان میں پیش ہوگا تو حکومت کی جانب سے پالیسی اسٹیٹمنٹ دی جائے گی اور اس پر تفصیلی بحث بھی ہوگی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کس نے کرانا ہے؟ ان کے مطابق یہ اختیار بھی پارلیمنٹ کے پاس ہے اور حتمی فیصلہ پارلیمنٹ ہی کرے گی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کے دونوں وکلا نے ملاقات کی ہے، تاہم ملاقات کے بعد ان کا رویہ آنے والے دنوں میں سامنے آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو کی، جو آئندہ ملاقاتوں کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی کال دے رکھی تھی، پارٹی کو اس فیصلے سے باز رکھنے کیلئے سمجھانے کی کوشش کی گئی اور مختلف یقین دہانیاں بھی کرائی گئیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ملاقاتوں پر پابندی کی وجہ یہ تھی کہ ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More