Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

لبنان اور ایران کا اہم رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

بیروت: لبنان کے صدر جوزف عون اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

لبنانی صدر جوزف عون اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی تنازعات کے حل اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کو بہترین راستہ قرار دے دیا گیا۔

لبنانی صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ خطے میں جاری تنازعات کے خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارت کاری بہترین راستہ ہے۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال اور امن کے قیام کے لیے سفارتی اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ لبنانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطے سے قبل ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ بدھ کے روز بیروت پہنچے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] عراق تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والے ڈالر درآمدات کی ادائیگی، ملکی کرنسی کو مستحکم رکھنے اور سرکاری ملازمین و پنشنرز کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ تیل کی برآمدات متاثر ہونے سے ان مالی ذمہ داریوں کی ادائیگی مزید مشکل ہوگئی ہے۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More