Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان اور ملائیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ہرِماؤ مارخور-IV مکمل

 پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ فوجی مشق ’’ہرِماؤ مارخور-‘‘ کا چوتھا ایڈیشن نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی)، پبی میں اختتام پذیر ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل یہ مشق 7 اکتوبر 2026 کو شروع ہوئی تھی، جس کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ممالک کی افواج کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا اور پیشہ ورانہ تجربات کا تبادلہ کرنا تھا۔

 

پبی میں دو ہفتوں پر مشتمل انسدادِ دہشت گردی مشق اختتام پذیر

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران آپریشنل سرگرمیوں، جنگی مہارتوں میں اضافے، طریقۂ کار کو بہتر بنانے اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں بہترین عملی تجربات کے تبادلے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مشترکہ فوجی مشق نے دونوں ممالک کی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور انسدادِ دہشت گردی کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانے کا موقع فراہم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’’ہرِماؤ مارخور-IV‘‘ مشق کا اختتام پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں باہمی اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی توثیق ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More