Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان اور تھائی لینڈ میں تجارت و سیاحت بڑھانے پر اتفاق، اعلیٰ سطح کے روابط بحال کرنے پر بھی گفتگو

بنکاک: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ ایکنیتی نیتھیتھان پراپاس سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تجارت، سیاحت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق یہ ملاقات بنکاک میں ورلڈ بینک گروپ اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ سے بنکاک میں ملاقات

 

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت میں اضافے، ثقافتی روابط کو مزید گہرا کرنے اور سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر گفتگو کی۔ اس موقع پر باہمی تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دینے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور دوروں کی بحالی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی سطح پر رابطوں کی بحالی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

ملاقات کو پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے، اقتصادی تعاون بڑھانے اور تجارت، سیاحت و ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More