Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان سے یورپ غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی ؛محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور یورپی کمشنر برائے امور داخلہ و مائیگریشن میگنس برنر کے درمیان ملاقات میں غیر قانونی مائیگریشن کے خاتمے، بارڈر سکیورٹی اور قانونی امیگریشن کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی اور یورپی کمشنر میگنس برنر کی ملاقات، غیر قانونی مائیگریشن کے مکمل خاتمے

 

ملاقات میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے، جن میں پاکستان کے غیر قانونی مائیگریشن کی روک تھام کے لیے اقدامات اور یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانے کے امور زیرِ بحث آئے۔

یورپی کمشنر میگنس برنر نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مؤثر اقدامات کے نتیجے میں یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے محدود وسائل کے باوجود پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جبکہ غیر قانونی مائیگریشن میں کمی سے قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے مواقع بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ 64 فیصد کمی کے بعد اگلا ہدف غیر قانونی مائیگریشن کا مکمل خاتمہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنجیدہ عالمی مسئلہ ہے، جس سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور یورپی یونین کو مشترکہ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔

ملاقات میں بارڈر سکیورٹی بہتر بنانے، قانونی امیگریشن کے مواقع بڑھانے اور امیگریشن و سرحدی نظم و نسق کے شعبوں میں ادارہ جاتی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں فریقین نے غیر قانونی مائیگریشن کی روک تھام کے لیے یورپی یونین کے ایسٹرن کوریڈور انیشیٹو پر مشترکہ طور پر کام کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس پر یورپی کمشنر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں سیکرٹری داخلہ، متعلقہ اعلیٰ حکام، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، ڈی جی این سی سی آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، چیف کمشنر اسلام آباد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
9 تبصرے
  1. […] نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی دفاع، خودمختاری اور قومی سلامتی کے […]

  2. […] نے دخترانِ پاکستان ایکسی لینس ایوارڈ کو خواتین کی خدمات کے اعتراف کی اہم […]

  3. […] رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نجی دورے پر انگلینڈ گئے ہوئے ہیں اور […]

  4. […] کرنے کے بعد مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور تحریکِ پاکستان میں قائداعظم کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا […]

  5. […] محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اس وقت سنگین سیکیورٹی چیلنجز سے دوچار ہے، اس لیے سیاسی رہنماؤں کو انتشار پھیلانے کے بجائے امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ […]

  6. […] کو جدید خطوط پر استوار کرنا، سکیورٹی بہتر بنانا اور پاسپورٹ خدمات کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنا […]

  7. […] محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کے لیے بھی متعدد اقدامات کر رہی ہے، جبکہ اسلام آباد میں سیف سٹی منصوبے کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔ […]

  8. […] وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا نذر الرحمٰن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More