لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سیاست کرنے والوں کو دوسروں پر انگلیاں اٹھانا زیب نہیں دیتا۔
لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے الزام عائد کیا کہ بعض سیاستدان ماضی میں اپنی سیاسی جماعت کے ہوائی ٹکٹ بھی اسٹیبلشمنٹ سے بنواتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، تاہم غیر شائستہ زبان اور الزام تراشی کے بجائے دلائل اور حقائق کی بنیاد پر بات ہونی چاہیے۔
گورنر شپ نہ ملنے پر سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بعض سیاسی رہنما آج سابق فاٹا کے اضلاع کے وسائل کے معاملے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، لیکن جب ان اضلاع کو ان کا جائز حصہ نہیں مل رہا تھا تو وہ خاموش کیوں رہے؟ انہوں نے زور دیا کہ سابق فاٹا کے عوام کے حقوق اور وسائل کا معاملہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہونا چاہیے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اس وقت سنگین سیکیورٹی چیلنجز سے دوچار ہے، اس لیے سیاسی رہنماؤں کو انتشار پھیلانے کے بجائے امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو سیاسی محاذ آرائی کے بجائے امن، استحکام اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
[…] سیکرٹریٹ نے مکمل کی۔ بعدازاں فہرست چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ارسال کی گئی، جنہوں نے اسے گورنر خیبرپختونخوا کے […]