Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے برادر ملک کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے نو تعینات سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے سفیر کا خیرمقدم کیا اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

 

 شہباز شریف کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے اور حوثی حملوں کی مذمت کے عزم کا اعادہ

 

ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور موجودہ ادارہ جاتی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں میں حالیہ اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ اور مشترکہ دفاعی تعاون دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات میں اہم سنگِ میل ہیں اور علاقائی امن و سلامتی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے سعودی قیادت کا پاکستان کے لیے طویل مدتی اقتصادی اور مالی معاونت پر شکریہ ادا کیا اور سعودی سفیر کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
6 تبصرے
  1. […] نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان جغرافیے، تاریخ، مذہب، ثقافت اور عوامی […]

  2. […] گزار نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے 10 ستمبر 2026 کو […]

  3. […] وزیراعظم نے اس موقع پر اقتصادی تعاون تنظیم کے لیے پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اجلاس کے کامیاب […]

  4. […] ایس ٹی 3‘ دھماکے کے بعد آبنائے ہرمز میں جل اٹھا، جبکہ سعودی ساحل کے قریب دو دیگر ٹینکروں پر حملوں کی اطلاعات بھی […]

  5. […] نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کا […]

  6. […] نسیبہ 2013 سے 2024 تک اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More