Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کا مذاکرات کے ذریعے حل ناگزیر ہے، تاہم مذاکرات ناکام ہونے اور فوجی تصادم کی صورت میں مکہ الائنس کا اجتماعی ڈیٹرنس حرکت میں آئے گا۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ مختصر وقت میں آگے بڑھا ہے اور یہ تین ممالک کی مشترکہ سوچ کا نتیجہ ہے۔

مسلمانوں کو آپس میں لڑنے کے بجائے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ مقدس مقامات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، جبکہ ان پر حملوں کے معاملے پر پاکستانی عوام اور سیاسی و عسکری قیادت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں فوجی تنازع کو مزید پھیلانا کسی کے مفاد میں نہیں، اس لیے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مکہ الائنس کا کوئی جارحانہ ارادہ نہیں اور اس کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دینا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ مسلمانوں کو آپس میں لڑنے کے بجائے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] ترجمان پاک فوج کے مطابق ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دلکران نے پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More