پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق اور تمام صوبوں کے ساتھ مل کر چلیں گے، اختلافات ختم کرکے ایک یونٹ بن کر کام کریں گے۔ صوبے میں کرپشن، بجلی چوری اور غیر ضروری ترقیاتی منصوبوں کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کو صاف ستھرا بنانے کے لیے صفائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پشاور سے کیا گیا ہے، اس سلسلے میں کسی کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گندم کی مبینہ بے ضابطگیوں کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
معلوم کیا جائے گا کہ صوبے کے حصے کی گندم کہاں غائب ہوئی، جبکہ انکوائری رپورٹ جلد سامنے لائی جائے گی۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ آئندہ صرف مفید ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے گا اور عوام کے پیسے کا ضیاع برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ٹریفک نظام بہتر بنانے کے لیے کیمروں کی مدد سے نگرانی اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر واپڈا حکام سے بات کریں گے۔ بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی و گیس کے مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر عوامی مسائل حل کیے جائیں گے۔
[…] اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور کے مطابق اس اقدام کا مقصد مختلف اداروں […]
[…] کے بعد گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں سونے کی کان کنی کے تمام لیز معاہدے منسوخ […]