آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی تعلقات موجود ہیں۔
انہوں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری کو بھی سراہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دلکران نے پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو بھی سراہا۔