Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ای سی او وزرائے کونسل کا اجلاس 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا

   نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے کونسل کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اسحاق ڈار نے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے اور باہمی تعاون کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا تاکہ اجلاس کو مؤثر اور کامیاب بنایا جا سکے۔

 

ترجمان کے مطابق ای سی او وزرائے کونسل کا اجلاس 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے کانفرنس کے مجوزہ پروگرام اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

نائب وزیراعظم نے اس موقع پر اقتصادی تعاون تنظیم کے لیے پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں۔

اسحاق ڈار نے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے اور باہمی تعاون کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا تاکہ اجلاس کو مؤثر اور کامیاب بنایا جا سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More