اسلام آباد: جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس جمال مندوخیل نے ان سے حلف لیا۔
تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، عدالتی عملے اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ جسٹس منیب اختر اب قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے عدالتی امور انجام دیں گے۔
سپریم کورٹ میں حلف برداری کی تقریب، جسٹس جمال مندوخیل نے حلف لیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی واپسی تک جسٹس منیب اختر عدالتی امور کی نگرانی کریں گے
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نجی دورے پر انگلینڈ گئے ہوئے ہیں اور ان کی واپسی 21 اکتوبر کو متوقع ہے۔ ان کی واپسی کے بعد وہ دوبارہ اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی واپسی تک جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔