Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

نوشکی میں شہید ہونے والے میجر عمر ناصر اور حوالدار عدنان کی نماز جنازہ ادا

 اسلام آباد:   نوشکی میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کی نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہداء کے اہلِ خانہ بھی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان نے 14 نومبر کو ضلع نوشکی کے قریب مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا۔

اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری، فرض شناسی اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More