Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

جے شاہ دوسری مدت کے لیے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جے شاہ کو دوسری مدت کے لیے بلامقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا۔

بالی میں منعقدہ آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں جے شاہ کی دوبارہ تقرری کی منظوری دی گئی۔

دوبارہ انتخاب پر جے شاہ نے تمام ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر اعتماد کرنے پر سب کا شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینا میرے لیے نہ صرف اعزاز بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More