Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

خیبرپختونخوا میں معدنیات کے 4,917 لائسنس جاری، پی ٹی آئی دور میں نمایاں اضافہ ہوا: خواجہ آصف

 اسلام آباد:   وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنسوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی ادوارِ حکومت میں ہوا، جبکہ عسکری اداروں کو اس شعبے میں نہ ہونے کے برابر لائسنس جاری کیے گئے۔

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ قیام پاکستان سے 2010 تک صوبے میں معدنیات کے 482 لائسنس اور ٹائٹلز جاری کیے گئے تھے، تاہم 2020 تک یہ تعداد بڑھ کر 1,762 اور فروری 2024 تک 3,962 ہو گئی۔

وزیر دفاع کے مطابق اس وقت خیبرپختونخوا میں جاری معدنیاتی لائسنسوں کی مجموعی تعداد 4,917 ہے، جن میں 4,133 آباد اضلاع جبکہ 784 ضم شدہ اضلاع میں جاری کیے گئے ہیں۔

 

خواجہ آصف نے وضاحت کی کہ عسکری ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو صرف ایک معدنیاتی لائسنس 2015 میں شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دیا گیا تھا، جہاں ادارہ تعمیراتی اور بحالی کے منصوبوں میں مصروف رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معدنیات کے شعبے میں 500 سے زائد نئی درخواستیں زیر غور ہیں، تاہم ان میں سے کوئی درخواست عسکری ادارے کی جانب سے نہیں ہے۔

 

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق معدنیات کے لائسنسوں میں نمایاں اضافہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں ہوا، جبکہ اس شعبے میں عسکری اداروں کی براہِ راست شمولیت کے حوالے سے کیے جانے والے دعووں کی تائید اعداد و شمار سے نہیں ہوتی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] مقام نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں صوبے میں بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کو […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More