Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں جمہوری جدوجہد کا ناقابلِ فراموش باب ہیں: مرتضیٰ وہاب

 کراچی: میئر کراچی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کارکنوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

سانحہ کارساز کے 19 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر 2007 کو پیش آنے والا یہ المناک سانحہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک دردناک باب ہے۔

 

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے استقبال کے لیے آنے والے کارکنوں نے جمہوریت کی سربلندی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، جن کی جدوجہد اور قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء نے جمہوری اصولوں سے اپنی غیرمتزلزل وابستگی کا عملی ثبوت دیا۔ ان کی قربانیاں عوامی حقوق کے تحفظ، آئین کی بالادستی اور جمہوری نظام کے استحکام کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد بھی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا، جس […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More