Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایران کی سات روزہ تجویز برقرار، چھٹے روز آبنائے ہرمز کھولنے اور ساتویں روز مذاکرات کی پیشکش: عباس عراقچی

 تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کو پیش کی گئی ایران کی سات روزہ تجویز اب بھی برقرار ہے، امریکی شرائط تسلیم کیے جانے کی صورت میں چھٹے روز آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، جبکہ ساتویں روز مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

بغداد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے 52ویں اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کو خطے میں تنازعات کے حل اور کشیدگی میں کمی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یمن سے متعلق او آئی سی اجلاس میں سنجیدہ تبادلہ خیال کیا گیا،

جس میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک نے اپنے مؤقف پیش کیے۔ ایران نے یمن سے متعلق قرارداد میں منصفانہ اور متوازن مؤقف اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران کسی غیر متوازن قرارداد کی توثیق نہیں کر سکتا۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کسی بھی صورت دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا اور اپنے دفاع کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہے۔ ان کے مطابق ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے عراقی وزیراعظم علی الزیدی سے بھی ملاقات کی، جس میں سعودی عرب، یمن تنازع اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں یمن کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے اور علاقائی کشیدگی کم کرنے کے ممکنہ طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

عباس عراقچی نے کہا کہ مغربی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجوہات میں اسرائیل کا قبضہ اور اس کی توسیع پسندانہ پالیسیاں شامل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تنازعات کے بنیادی اسباب کو حل کرنا ضروری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] اور مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے اور سڑک کھولنے پر اتفاق ہوگیا، […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More