Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے قطری وزیر داخلہ کی اہم ملاقات، سکیورٹی تعاون پر کیا بات طے پائی؟

راولپنڈی:  چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور پاکستان، قطر کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر دونوں ممالک نے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں روابط مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

قطر کے وزیر داخلہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قطر کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون اہمیت رکھتا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More