اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب اور داخلی سلامتی فورس کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی، جس میں داخلی سکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون اور سکیورٹی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے امور بھی زیر بحث آئے۔
دونوں رہنماؤں نے داخلی سلامتی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے اور پاکستان و قطر کے درمیان سکیورٹی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور قطر علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، جبکہ قطری وزیر داخلہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت کا حامل قرا
ر دیا۔
[…] کے دوران محسن نقوی نے سوڈان میں امن کے قیام اور تعمیر نو کے عمل میں […]
[…] میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود […]
[…] محسن نقوی نے ہدایت کی کہ شہریوں کو ہر موقع پر مکمل رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ انہیں معمولی امور کے لیے بار بار نادرا سنٹر نہ آنا پڑے۔ […]