Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

موسمیاتی تبدیلی تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن گئی، موہنجو دڑو کی قدیم دیواریں بھی متاثر ہوئیں: مصدق ملک

نئی دہلی: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی تہذیب، ثقافت اور تاریخی ورثے کیلئے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے، 2022 کے تباہ کن سیلاب اور شدید بارشوں نے ہزاروں سال قدیم آثارِ قدیمہ کو بھی نقصان پہنچایا۔

نئی دہلی میں ایس سی او سویلائزیشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ 2022 کے سیلاب کے نتیجے میں پاکستان میں تقریباً 1700 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سندھ کا بیشتر حصہ سیلابی پانی میں ڈوب گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اگست 2022 میں لاڑکانہ کے علاقے میں ریکارڈ بارش ہوئی، جس کے باعث ساڑھے چار ہزار سال قدیم موہنجو دڑو کے کئی تاریخی حصوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا اور متعدد دیواریں گر گئیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین وادی سندھ اور گندھارا سمیت قدیم تہذیبوں کا مرکز رہی ہے، جبکہ اسلام آباد کے گرد و نواح میں بھی مختلف تاریخی تہذیبوں کے آثار موجود ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گندھارا کا بدھ فنِ تعمیر شاہراہِ ریشم کے ذریعے وسطی ایشیا اور چین تک پہنچا، پاکستان کے تاریخی روابط شمال کی جانب بخارا اور سمرقند تک پھیلے ہوئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More