Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ، پاکستان کو افتتاحی میچ میں گیمبیا کے ہاتھوں شکست

 باکو: آذربائیجان میں جاری فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026ء کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو گیمبیا نے 2-4 سے شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم نے میچ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے امیر حمزہ کے پانچویں منٹ میں کیے گئے گول کی بدولت برتری حاصل کی، جبکہ باکسی حمل خان نے بھی گیند کو جال میں پہنچا کر قومی ٹیم کی برتری 2-0 کردی۔

تاہم گیمبیا کی ٹیم نے پہلے ہاف میں ایک گول کرکے مقابلے میں واپسی کی اور دوسرے ہاف میں مزید تین گول اسکور کرتے ہوئے 2-4 سے کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے کلیم اللہ نے بھی گول کرنے کے لیے متعدد کوششیں کیں، تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ قومی ٹیم ابتدائی برتری برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور اسے ایونٹ کے پہلے ہی مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] موقع پر یو این پاکستان کی کنٹری ہیڈ نے یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب کے انعقاد […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More