Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

آصفہ بھٹو زرداری کی یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت، مختلف اداروں کے اسٹالز کا دورہ

 کراچی: خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر کراچی میں یومِ اقوامِ متحدہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور اقوامِ متحدہ کے مختلف اداروں، محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان سندھ اور دیگر سرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا۔

تقریب میں صوبائی وزیر سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سید نجم شاہ، سیکرٹری کھیل و امورِ نوجوانان منور علی مہیسر، ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران اقوامِ متحدہ کے مختلف اداروں نے تعلیم، صحت، نوجوانوں کی ترقی، موسمیاتی تبدیلی، انسانی حقوق، سماجی بہبود اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں جاری منصوبوں اور سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر یو این پاکستان کی کنٹری ہیڈ نے یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب کے انعقاد اور بہترین انتظامات پر سندھ حکومت اور محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے اداروں کو اپنی خدمات اور سرگرمیاں عوام کے سامنے پیش کرنے کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے پر بھی سندھ حکومت کے تعاون کو سراہا۔

تقریب میں شہریوں، نوجوانوں، بچوں اور خاندانوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مختلف اداروں کے اسٹالز کا دورہ کیا۔ شرکا نے وہاں پیش کی جانے والی معلومات اور سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

تقریب کے انعقاد کا مقصد اقوامِ متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں کی خدمات، عالمی تعاون، امن، ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات سے شہریوں کو آگاہ کرنا تھا۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں اور ترقی کے دستیاب مواقع سے روشناس کرانا بھی تقریب کے اہم مقاصد میں شامل تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کے دوران آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کو بااختیار بنانے اور مستحق خاندانوں کو […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More