لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہ ہو سکا، تاہم صوبائی حکومت نے انتخابی عمل سے متعلق اہم کاغذی کارروائی مکمل کر لی ہے اور صوبے کی 6 ہزار 637 یونین کونسلز کے ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے محکمہ بلدیات کی جانب سے یونین کونسلز کے ناموں سے متعلق پیش کی گئی سمری منظور کر لی ہے، جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے مطابق انتخابات کرانے کی پوزیشن میں نہیں۔ اس معاملے پر پنجاب حکومت کی وزارتی کمیٹی 28 اکتوبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے پیش ہوگی۔
وزیر بلدیات کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2025 کے تحت انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو تین ممکنہ تاریخیں تجویز کی ہیں۔ ان میں 4 اپریل، 11 اپریل اور 18 اپریل شامل ہیں۔
صوبائی وزیر نے مؤقف اختیار کیا کہ نومبر اور دسمبر میں سموگ کے باعث بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، اسی لیے حکومت نے رمضان المبارک کے بعد انتخابات کرانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ کا تعین الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان مشاورت کے نتیجے میں انتخابی شیڈول سے متعلق صورتحال واضح ہونے کا امکان ہے۔
[…] کے دوران سیکرٹری داخلہ نے عدالتی حکم پر رپورٹ پیش کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نورین نیازی کا […]
[…] وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے فل الیکٹرک سویپر ٹرک کا […]