Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بیٹے کی گریجویشن میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے، جان ریمبو

 لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جان ریمبو نے اپنے بیٹے احسن خان کی گریجویشن مکمل ہونے پر مسرت اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے اس کامیابی کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔

اداکار جان ریمبو، جن کا اصل نام افضل خان ہے، اہلیہ صاحبہ افضل کے ہمراہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں منعقدہ اپنے بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں بیٹے کی تعلیمی کامیابی پر ان کی خوشی اور جذبات نمایاں نظر آئے۔

جان ریمبو کا کہنا تھا کہ آج وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین باپ محسوس کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق شوبز کی دنیا میں کام کرتے ہوئے انہیں متعدد ایوارڈز ملے، تاہم بیٹے کا لمز سے گریجویشن مکمل کرنا ان کے لیے تمام اعزازات سے بڑھ کر ہے۔

اداکار کے اس جذباتی پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے، جہاں لوگ والد کی خوشی اور بیٹے کی کامیابی کو سراہ رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More