لاہور: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین ملکی ون ڈے سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ قومی ٹیم نے 326 رنز کا بڑا ہدف 49ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے کمیندو مینڈس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 131 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ پون رتنائیکے نے 77 جبکہ اوشکا فرنانڈو نے 38 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فخر زمان نے 127 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ سعد بیگ نے 77 اور عرفات منہاس نے 61 رنز بنائے۔ حسن نواز 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان نے فائنل سمیت ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر پانچ میچ کھیلے، جن میں چار میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے پہلی مرتبہ اپنی سرزمین پر کوئی انٹرنیشنل ایونٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2008 میں ون ڈے سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جب بنگلا دیش میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔
[…] اہتمام انٹرنیشنل ریسرچ کونسل فار ریلیجس افیئرز (IRCRA) نے پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ (PPAF) کے مالی تعاون اور سینٹر آف […]
[…] کمیشن کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان مقررہ قانونی مدت میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں […]