لاہور: جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے لیے 3 نومبر کی تاریخ طے کر لی گئی ہے، اس حوالے سے حکومتی رہنماؤں نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطے کیے، جن میں حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیاقت بلوچ نے بتایا کہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے انہیں پیغام دیا ہے کہ مذاکرات 3 نومبر کو ہوں گے، جبکہ احسن اقبال نے بھی فون پر گفتگو کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ اس تاریخ کو اجلاس کے انعقاد کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی کے مطابق مذاکرات کے دوران پٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔
[…] جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں خواتین کے لیے روزگار […]