Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

79 سال بعد تاریخ کا انوکھا فیصلہ: کیا امریکا میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت کی سزا کا دروازہ دوبارہ کھل گیا

واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی میجر کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دے دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق، امریکی فوج کے سابق میجر اور ماہرِ نفسیات ندال حسن نے 2009ء میں ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 13 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

2009ء میں 13 امریکی فوجیوں کے قاتل سابق میجر ندال حسن کی سزائے موت کا پروانہ جاری، 1945ء کے بعد فائرنگ اسکواڈ سے عمل درآمد کا پہلا تاریخی واقعہ ہوگا۔

فوجی عدلیہ نے اس ہولناک واقعے پر کارروائی کرتے ہوئے 2013ء میں سابق میجر کو سزائے موت سنائی تھی، جو طویل عرصے سے التوا کا شکار تھی۔ واضح رہے کہ امریکا میں مہلک انجیکشن کے ساتھ ساتھ اب فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت کا طریقہ بھی زیرِ بحث ہے، اور اس فیصلے کے بعد 1945ء کے طویل عرصے کے بعد یہ ملک میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دی جانے والی پہلی فوجی سزائے موت ہوگی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More