ایرانی میزائل پروگرام کا اہم ترین کردار، کیا تہران کا نیا وزیرِ دفاع امریکی و یورپی پابندیوں کا سامنا کر پائے گا؟
تہران:
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک کے نئے وزیرِ دفاع کے لیے مہرداد اخلاقی کو امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہرداد اخلاقی ایران کے حساس میزائل پروگراموں سے وابستہ ایک انتہائی تجربے کار عہدیدار ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ دفاع عزیز نصیر زادہ جنگ کے آغاز میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد مارچ کے اوائل سے وزارتِ دفاع کے امور قائم مقام وزیرِ دفاع ماجد ابنِ رضا سنبھال رہے تھے۔ اس جنگ کے اختتام کے بعد حال ہی میں ایرانی وزیر دفاع کا پہلا دورہ چین بھی اہمیت کا حامل رہا ہے۔
شہید باقری انڈسٹریل گروپ کے سابق سربراہ اور میزائل پروگرام کے ماہر مہرداد اخلاقی کی نامزدگی، پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا بڑا امتحان ہو گا
تاہم، مہرداد اخلاقی کی نامزدگی بین الاقوامی سطح پر ایک اہم موڑ اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ یورپی یونین نے مہرداد اخلاقی کو ‘شہید باقری انڈسٹریل گروپ’ کے سربراہ کی حیثیت سے ان کے کردار کی وجہ سے پہلے ہی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے، جو کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، دفاعی شعبے میں ان کی ماضی کی ذمے داریوں کے باعث انہیں امریکی پابندیوں کا بھی سامنا ہے۔
اب مہرداد اخلاقی کو بطور وزیرِ دفاع باضابطہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے ایرانی پارلیمان (مجلسِ شورای اسلامی) سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔
[…] امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این این’ کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس معاہدے کے تمام اثرات اور عملی کارروائیاں خالصتاً دفاعی نوعیت کی ہوں گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ آپریشنل کمانڈرز فیصلہ کریں گے کہ کون سا دستہ کس انداز میں بھیجا اور استعمال کیا جائے گا۔ […]