امریکہ کے ساتھ جوہری پروگرام پر تاحال کوئی مذاکرات نہیں ہوئے، پہلے تہران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی: ایرانی عہدیدار
تہران: ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے معروف عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بیانات دراصل امریکی مطالبات اور تجاویز کی عکاسی کرتے ہیں۔
جوہری مواد کی افزودگی (Enrichment) اور اس سے متعلقہ تکنیکی تفصیلات پر کسی بھی قسم کی تفصیلی گفتگو صرف اس کے بعد ہی کی جا سکتی ہے
ایرانی عہدیدار کے مطابق، جوہری پروگرام پر امریکی مؤقف تہران کے جائز مطالبات سے یکسر متصادم ہے، اور اس وقت دونوں ممالک کے درمیان جوہری تنازع پر کسی قسم کے براہِ راست یا بالواسطہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔
جوہری معاملے پر کسی بھی قسم کی باضابطہ بات چیت کا آغاز کرنے سے پہلے امریکہ کو تہران کی بنیادی شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔