Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

نئی دہلی: احتجاج کے دوران راہول گاندھی گرفتار، پریانکا گاندھی کا زمین پر لیٹ کر انوکھا احتجاج

نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے ایک مظاہرے میں شرکت کی، تاہم بھارتی پولیس نے سخت رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو جنتر منتر جانے سے روک دیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو چاروں طرف سے گھیر لیا، اور حالات کشیدہ ہونے پر پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کی اس سخت کارروائی پر کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے زمین پر لیٹ کر احتجاج ریکارڈ کرایا، جس کے باعث پولیس کو انہیں وہاں سے ہٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] نے جنتر منتر پر احتجاج پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ نئی دہلی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جبکہ سکیورٹی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More